Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سبزی منڈی کی تعمیر نو ہوگی

دبئی: دبئی کی سبزی منڈی کی تعمیر نو ہوگی۔ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ تعمیر نو کا کام 16ماہ میں مکمل ہوگا۔ نئی سبزی منڈی میں کارکنوں کی رہائش بھی تعمیر کی جائے گی۔ کولڈ اسٹوریج کے علاوہ نیلامی کے لئے الگ جگہ تعمیر کی جائے گی۔ دبئی میونسپلٹی نے الامارات الیوم سے کہا کہ سبزی منڈی کی تعمیر نو پر370ملین درہم لاگت آئے گی۔ سبزی منڈی مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ہوگی۔
 

شیئر: