Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ میں میسا بھارتی پیش

نئی دہلی۔۔۔۔بہار کے رہنما لالوپرساد یادو کی صاحبزادی میسا بھارتی آج انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کے سامنے پیش ہونگی۔ ان پر 8ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کاالزام ہے۔ ان سے کہا گیا کہ وہ اپنے ہمراہ دستاویزات بھی لائیں۔لالو کے دامادسلیش کمار کو ابھی طلب نہیں کیا گیا۔ ڈائریکٹریٹ نے یہ الزام منی لانڈرنگ کے سلسلے میں سلیش اور بھارتی کی رہائش اور 2دیگر مقامات پر چھاپوں کے بعد اٹھایا ہے۔ یہ چھاپے دہلی میں 30ہزاری عدالت میں مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے تھے۔

شیئر: