Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف کو استعفی دینا پڑے گا،بلاول

  کراچی ...پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا واضح پیغام ہے دھمکیاں دینا بند کرو ۔ گھر جانے کی تیاری کرو ۔نواز شریف کو اب استعفی دینا پڑے گا ۔ وہ سیاسی اور اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک گیر احتجاج سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں۔ آئندہ الیکشن کے لئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلف اسٹیل مل اور قطری خط افسانے نکلے ۔جے آئی ٹی نے ان کی 3 نسلوں کے احتساب کوبے نقاب کردیا۔ نواز شریف اثاثے چھپانے کے مرتکب پائے گئے۔ شفاف تحقیقات کے لئے وزیر اعظم کا عہدے سے الگ ہونا لازمی ہے۔ نواز شریف گھر بھیجے جانے سے پہلے عہدہ چھوڑ دیں۔ وزیر اعظم کے ساتھ تمام وزراءکو بھی جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کردی ۔ مشاورت کے بعد لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

 

شیئر: