Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارونا چل میں مٹی کے تودے گرنے سے 14افراد ہلاک

ایٹانگر- - - شمال مشرقی ریاست ارونا چل پردیش میں مانسون کی شدید بارش نے جہاں عام زندگی متاثر کر رکھی ہے وہاں منگل کو پتھر اور مٹی کے تودے گرنے سے 14افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں جن کے زندہ ہونے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے ۔ یہ حادثہ ریاست کے ضلع پاپوم پارے کے گائوں لاپ ٹپ میں دوپہر کے وقت ساڑھے 3بجے پیش آیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جلاش پرٹین نے بتایا کہ 14افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں ۔ امدادی کارروائی جاری ہے اور خدشہ ہے کہ ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کے زندہ برآمد ہونے کی توقع بہت کم ہے ۔ پرٹین کے مطابق گزشتہ 4روز سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جسکی وجہ سے تودے گرنے کے واقعات ہو رہے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ ریاست میں سیلاب آیا ہوا ہے ۔ پہاڑی علاقوں کی آبادیوں کی صورتحال کافی خراب ہو چکی ہے ۔ نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔

شیئر: