ریاض۔۔۔۔پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ملزم کو پوچھ گچھ اور مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے دفاع کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ کسی بھی شخص کو مقدمے کے فیصلے سے قبل سزا نہیں دی جاسکتی۔پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ فوجداری کی کارروائی کے قانون کی دفعہ 4میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر ملزم کو پوچھ گچھ اور مقدمے کے دوران وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا حق ہے۔ مذکورہ قانون کی تیسری دفعہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کواس وقت تک سزا نہیںدی جاسکتی تاوقتیکہ اسلامی شریعت یا قانون میں ممنوع عمل کے ارتکاب کے ثبوت مہیا نہ ہوجائیں اور شرعی ہدایت کے مطابق مقدمے کی کارروائی عمل میں نہ آجائے۔