کراچی.... جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی۔ مندی کا رجحان جاری ہے۔ اسٹاک مارکیٹ 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ سیاسی عدم استحکام کے باعث بدھ کو بھی سرمایہ کاروں کے ، 190 ارب روپے ڈوب گئے۔2دن کے دوران سرمایہ کاروں کے 590 ارب ڈوب چکے۔ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر اسٹاک مارکیٹ کو دھچکالگا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی بے یقینی برقرار رہی تو اسٹاک مارکیٹ کریش کرسکتی ہے۔