Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن اوپن:پہلی برطانوی ٹینس اسٹار جوانا کونٹا سیمی فائنل میں پہنچ گئی

 
 
  لندن:برطانیہ کی ٹینس اسٹار جوانا کونٹا رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو شکست دے کر 1978 ءکے بعد ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ کی ورجینیا ویڈ نے 40 برس پہلے 1977 میں ومبلڈن کے فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی۔ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر براجمان کونٹا نے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر2رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو6-7،7-6اور6-4 سے شکست دی۔ دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہنے والے اس مقابلے کو جیتنے کے بعدبرطانوی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی اپنی قابلیت پر بھروسہ تھا اور میں نے ہمیشہ ہی بڑے خواب دیکھے ہیں۔برطانیہ کی سابق چیمپیئن 72 سالہ ورجینیا ویڈ نے کونٹا کا مقابلے دیکھنے کے لیے ومبلڈن کے میدان میں موجود تھیں۔انھوں نے کونٹا کی شاندار فتح کے بعد کہا کہ میں کونٹا کے لیے بہت خوش ہیں، مجھے پتہ ہے کہ میچ کے دوران کتنا دباو¿ ہوتا ہے۔'ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں کل کونٹا کا مقابلہ امریکہ کی وینس ولیمز سے ہو گا۔ کونٹا وینس ولیمز کے خلاف کھیلے جانے والے گزشتہ پانچ مقابلوں میں سے 3بار فاتح رہی ہیں۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وینس ولیمز ایک زبردست کھلاڑی ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کورٹ میں اتر کر فخر محسوس ہوگا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: