اسلام آباد... قائد لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ خرابی کی جڑ سیاست نہیں بلکہ نواز شریف ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد ان کے پا س استعفی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ نواز شریف کے استعفی سے حقیقی ترقی کا سفر شروع ہوگا ۔قائد لیگ کے سربراہ نے بدھ کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ پانامہ لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکومت اور شریف برادران کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ اب نواز شریف کے پاس استعفی دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔