جے پور۔۔۔۔بدنام گینگسر آنند پال سنگھ کے خلاف پولیس کارروائی اور اس کی ہلاکت کے نتیجے میں راجستھا ن کے کئی شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ حکام نے 4اضلاع میں دفعہ 144نافذ کردی اور صورتحال معمول پر آنے تک انٹر نیٹ سروس بند کردی۔ راجپوت کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ آنندپال کے ساتھ پولیس مقابلے کی سی بی آئی سے تحقیقات کرائی جائے۔ ہنگاموں میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا 23افراد زخمی ہوئے جن میں ایس پی شامل ہے۔راجستھا ن کے ناگور ضلع میں زیادہ ہنگامے ہوئے۔ مظاہرے کا کہنا تھامقابلہ جعلی تھی۔اس مقابلے میں 24جون کو پال ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز مشتعل دیہاتیوں نے تھانے پر پتھراؤ کیا اور پولیس وین جلا دی۔ 3شدیدزخمی پولیس والوں کو جے پورکے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ آنند پال کے خاندان والوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر رضا مند تھا لیکن سازش کے تحت اسے ہلاک کردیا گیا۔ مظاہرین نے ریلوے پٹریوں کو نقصان پہنچایا۔