پاکستانی نژاد کینیڈین نے حیرت انگیزی سافٹ وئیر تیار کر لیا
جمعرات 13 جولائی 2017 3:00
میسی ساگا، کینیڈا- - - - - ایک پاکستانی نژاد کینیڈین شہری نے ایک ایسا جدید سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے جسکی مدد سے صارفین لیپ ٹاپ کے ذریعہ موبائل وغیرہ کو با آسانی کنٹرول کیا جا سکے گا ۔ کارل روڈرگر نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ اچانک ایک دن اسکے دل میں کچھ نیا کر دکھانے کا خیال آیا اور اس نے کسی تاخیر کے بغیر ملازمت چھوڑ دی کیونکہ ملازمت کرتے ہوئے اتنا وقت نہیں مل سکتا تھا کہ وہ اپنے خیال اور تصورکے مطابق نئے منصوبے پر کام کر ے ۔ اسکا کہنا ہے کہ نوکری چھوڑ دینے پر اسکے والدین اور دوست احباب کو بھی حیرت ہوئی تھی کیونکہ وہ انہیں یہ بتانے سے بھی قاصر تھا کہ آخر وہ کیا کرنا چاہتا ہے ۔ بہر حال 2001ء میں اس نے یہاں اپنے گھر کے تہہ خانے میں کام کرنا شروع کر دیا اور ایک مہینے کے بعد انکے ذہن میں ایسا سافٹ وئیر تیار کرنے کا خیال آیا جس کے ذریعہ موبائل فونز وغیرہ کو کنٹرول کیا جا سکے ۔ اب انکا خواب تعبیر کے سانچے میں ڈھل چکا ہے اور انہوں نے ’سوٹی‘‘ کے نام سے ایک کمپنی قائم کر دی ہے اب اسکی دنیا بدل چکی ہے ۔ ایک برطانوی فرم نے ان سے رابطہ کیا اور اس طرح انہیں 20ہزاریونٹس کا پہلاآرڈر ملا اسکے بعد انہوں نے دیکھا اب انکی کمپنی کا سالانہ ریونیو 8کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔ اس کمپنی کے مالکانہ حقوق 100فیصد انکے اور انکی بیوی کے نام ہیں ۔ روڈرگز کی پیدائش پاکستان میں ایک رومن کیتھولک خاندان میں ہوئی تھی جبکہ انکے آبا و اجداد پرتگال سے تعلق رکھتے تھے ۔ روڈرگز 11سال کے تھے انکا خاندان پاکستان سے کینیڈا چلا آیا ۔