Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کمزور ہو چکے،خورشید شاہ

  اسلام آباد ....اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کمزور ہو چکے۔ اب طاقتور عہدے پر فائز نہیں رہ سکتے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب، آپ محاذ آرائی کی طاقت نہیں رکھتے کیا۔ آپ عوام اور عدلیہ سے محاذ آرائی کریں گے؟ نواز شریف کو بغیر رکاوٹ ڈالے فوری گھر چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پارٹی پر اعتماد ہے تو کسی اور کو وزیراعظم نامزد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں جھوٹی دستاویز بنائی گئیں ۔ نواز شریف سے قطری خط کا پوچھا گیا تو کہاحسین نوازکو پتہ ہو گا ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پانامہ کیس کسی پارٹی نے نہیں بنایا اس کا انکشاف عالمی سطح پر ہوا ہے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے میری نہ سنی۔ آستین کے سانپوں کو دودھ ملاتے رہے۔خوشی ہے نواز شریف کے استعفے کا ذکر کابینہ اجلاس میں ہوا۔ کابینہ اجلاس میں استعفے کا ذکر وزیر اعظم کے لئے شرم کی بات ہے۔

 

شیئر: