سری نگر ۔۔۔۔پیر کو امرناتھ یاترا کرنیوالوں کی بس پر جو دہشتگرد حملہ ہوا تھااس میں زندہ بچنے والوں نے کہا کہ دہشتگرد پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے۔ ایک یاتری کا کہنا تھا کہ میری خواہر نسبتی اگرچہ بس میں کھڑکی کے ساتھ نشست پر بیٹھی تھی۔ اس کاشیشہ ٹوٹنے سے لہولہان ہوگئی تاہم زندہ بچ گئی۔ میں نے دیکھا تھا کہ سڑک پر 5دہشتگرد کھڑے تھے جبکہ 2موٹر سائیکل پرسوار تھے۔ یہ لوگ پولیس یونیفارم پہنے ہوئے تھے اور مجھ پر فائرنگ کررہے تھے۔ 57سالہ یاتری نے کہا کہ ایک دہشتگرد نے بس میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن بس کے کلینر نے دروازہ بند کردیا۔ اس واقعہ کے بعد ڈرائیور10،15منٹ تک بس چلاتا رہے اور ا س نے ان فوجی گاڑیوں کے قریب بس روکی جو فائرنگ کی۔آواز سن کر ہماری طرف آرہی تھیں۔ ہر یاتری خوفزدہ تھا۔ فوجیوں نے ہمیں بس سے ایک ایک کرکے اتارا۔