Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کو تھیلسمیا سے پاک بنانے کیلئے بیداری مہم 15جولائی سے شروع

حیدرآباد( ابو حمید)تھیلسیمیا اینڈ سکل سیل سوسائٹی(TSCS) نے تلنگانہ کو تھیلسیمیا سے پاک ریاست بنانے کے عزائم کا اظہار کیا ہے جس کیلئے تھیلسیمیا سے متعلق شعور بیداری مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت آج 15 جولائی کو شام 6 بجے ستیہ سائی نگم سری نگر کالونی میں ’’تھال بیٹس 2017‘‘ (THAL BEATS) کا اہتمام کیا ہے ۔ تھیلسیمیا اینڈ سکل سیل سوسائٹی جس کا تھال کیئر سینٹرشیورام پلی میں قائم کیا جارہا ہے‘ 25 ہزارا سکوائر فٹ پر 5 منزلہ عمارت میں ڈائگناسٹک لیب‘ ریسرچ لیب‘ بی ایم ٹی سینٹر (ہڈیوں کے مغز کی منتقلی سے متعلق)‘بلڈ بینک‘ ٹرانسفیوژن سینٹر اور کونسلنگ سینٹرپر مشتمل ہوگا۔ سوسائٹی کے صدر چندراکانت اگروال نے کہا کہ تھیلسیمیا ایک موروثی مرض ہے جو جسم میں خون کی بے قاعدگی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔ اس مرض سے متاثرہ بچے جسمانی بے قاعدگی اور معذوری کا شکار ہوتے ہیں۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ میں یہ واحد ادارہ ہے جہاں خون کی بے قاعدگی کا علاج ہوتا ہے اور جہاں بلڈ بینک بھی ہے۔ حیدرآباد میں 2ہزار312متاثرہ بچے سوسائٹی سے رجسٹرڈ ہیں ۔ سوسائٹی ان متاثرین کے عرصہ حیات میں اضافہ کیلئے ممکنہ اقدامات کرتی ہے۔ سوسائٹی کا اپنا اسپتال بلڈ بینک‘ ڈائگناسٹک لیب‘ ریسرچ لیب معاشرہ کے غریب ترین بچوں کی مفت خدمات انجام دیتی ہے ۔ تاحال اس نے 73 ہزار متاثرین کو خون کی منتقلی میں مدد دی ہے۔ اسکے علاوہ 1672 شعور بیداری کیمپ منعقد کئے۔ مختلف ذرائع سے 10 ملین سے زائد افراد تک رسائی حاصل کی۔ TSCSنے 2002ء میں فرنانڈیز اسپتال ‘ سی ڈی ایف ڈی‘ سی سی ایم بی اور انسٹیٹیوٹ آف جینٹکس کے اشتراک سے ماقبل زچگی تشخیص کی فراہمی کے انتظامات کئے۔ 2003ء میں میقاتی میڈیکل چیک اپ اور لیباریٹری چیک اپس اور انویسٹی گیشنس کا اہتمام کیا۔ 2005ء میں تھیلسیمیا کے مریضوں کا سی ڈی ایف ڈی کے اشتراک سے جینیاتی تجزیہ کیا۔ 2009ء میں انسٹیٹیوٹ آف جنیٹکس کے تعاون سے نیوروپیتھی‘ الٹرا سونوگرافی اسٹڈیز کا اہتمام کیا۔ 2010ء میں خود کا اپنا بلڈ بینک قائم کیا۔ 2011ء میں بائیو کیمیکل اینڈ کلینیکل پیتھالوجی لیب قائم کیا۔ 2014ء میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف نیوٹریشن کے اشتراک سے ریسرچ کی۔ 2015ء میںکملا ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے تحت سفید راشن کارڈ ہولڈرس کیلئے آروگیہ شری اسکیم کی سہولت حاصل کی۔جاریہ سال یہ ’’تھال کیئرسینٹر‘‘ قائم کررہا ہے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

شیئر: