Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں خطرناک دہشتگرد ہلاک

قطیف- - - -مملکت کے مشرقی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد 9 مطلوب افرادکی فہرست میں شامل تھا ۔ العربیہ نیٹ کے مطابق مشرقی ریجن کے سیہات قصبے میں جمعہ کو سیکیورٹی اہلکاروں کو مطلوب دہشتگرد کی موجود گی کی اطلاع ملی جس پر سیکیورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے جنہوں نے دہشتگرد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جو بعدازاں دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا ۔ مطلوب دہشتگرد کے بارے میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جعفر بن حسن مکی المبیریک نامی دہشتگردکا شمار خطرناک ترین مطلوبین میں ہوتا تھا جس کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے عام شہری اور غیر ملکی بھی محفوظ نہیں رہے تھے ۔

شیئر: