اسلام آباد... اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور ججوںکے خلاف تقاریر کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے3رہنماوں کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے۔اٹارنی جنرل آفس نے عدالت کے حکم پر سعد رفیق، طلال چوہدری اور آصف کرمانی کی تقاریر کا ٹرانسکرپٹ جمع کرایا۔عدالت نے لیگی رہنماوں کی تقاریر کا متن طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقاریر میں جے آئی ٹی کو دباو میں لانے کے ساتھ عدالت کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ پیر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ اور ریڈ زون کے لئے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔