لندن: انگلش کاﺅنٹی ڈر ھم غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر پاکستانی آل راﺅنڈر عماد وسیم کے ساتھ معاہدے کے لئے کوشاں اور پر امید ہے۔ کاﺅنٹی حکام انگلینڈ میں پیدا ہو نے والے عماد کے ساتھ 5میچوں کے لئے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اس کے بعد پاکستانی آل راﺅنڈر نے ویسٹ انڈیز میں ہو نے والی کیریبیئن لیگ میں شرکت کرنی ہے۔عماد وسیم کو اگر ورک پرمٹ مل گیا تو وہ کاﺅنٹی کی جانب سے ٹی 20بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکیں گے۔عماد وسیم اس وقت ٹی20کرکٹ کے بہترین بولرز میں شمار ہو تے ہیں اور وہ حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن بھی تھے ۔انہوں نے ٹرافی کے تمام میچوں میں شرکت کی تھی۔عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں نمائندگی کرتے ہوئے2015میں اپنا پہلا انٹر نیشنل میچ کھیلا تھا۔