Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،ایران سرحدی علاقے میں جھڑپ،3ہلاک

  کوئٹہ /تہران... پاک ،ایران سرحد پرجھڑپ میں3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایرانی انقلابی گارڈز کے مطابق سیستان، بلوچستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں نے مبینہ طور پر سرحد پار سے سواران کے سرحدی علاقے میں فائرنگ کی جس سے 2 ایرانی شہری ہلاک ہوئے۔ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ۔ بلوچستان میں مقامی حکام نے بتایا سرحد پار سے مارٹر گولہ داغے جانے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ایرانی حکام الزام عائد کرتے ہیں کہ جیش العدل علاقے میں سرگرم ہے اور وہ سرحد پار سے حملوں میں ملوث ہے۔

 

شیئر: