منامہ اور عیسی سٹی کو جوڑ نے کے لئے نیا پل تعمیر ہوگا
منامہ: منامہ اور عیسی سٹی کو جوڑ نے کے لئے نیا پل تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان نے کردیا ہے۔ نیا پل خلیفہ بن سلمان اور عیسی بن سلمان شاہراہوں پر تعمیر ہوگا۔ اس سے منامہ اور عیسی سٹی کے علاوہ دیگر علاقوں کو جوڑ دیا جائے گا۔ نئے پل کی تعمیر سے ٹریفک میں روانی اور ازدکام میں کمی ہوگی۔