قاہرہ ۔۔۔۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابوزید نے واضح کیا کہ انسداد دہشگردی کے علمبردار ممالک کے وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس جلد ہی منامہ میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے چاروں ممالک کے ذمہ داران رابطے میں ہیں، مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔