Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن سے چار گنا بڑے سائز کی برفیلی چٹان علیحدہ ہوگئی

لندن- - - - عالمی درجہ حرارت کے اثرات کے نتیجے میں قطب شمالی میں برف پگھلنے کا عمل بڑی تیزی سے جاری ہے اور اب یہ اتنا تشویشناک ہوگیا ہے کہ سیٹلائٹ سے فراہم کردہ تصویر اور معلومات کے مطابق قطب شمالی پر پھیلی ہوئی وسیع و عریض برفیلی پرت کا ایک بہت بڑا ٹکڑا علیحدہ ہوگیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ٹکڑا لندن شہر کے سائز سے چار گنا بڑا ہے اور اعدادوشمار کے مطابق یہ 2239 مربع میل پھیلا ہوا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق برف کا یہ وسیع و عریض ٹکڑا اصل پرت سے علیحدہ ہونے کے بعد سے اب تک دس فیصد پگھل چکا ہے اور یہ عمل ابھی جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی سلسلہ رہا تو سمندر میں بڑے پیمانے پر طلاطم برپا ہوسکتا ہے اور جہاز رانی میں نت نئی دشواریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اگر ساری برف پگھل گئی تو دنیا بھر میں پانی کی سطح تقریباً چار انچ بڑھ جائے گی۔ علیحدہ ہونیو الے گلیشیئر کو لارسن سی کا نام دیا گیاہے۔

شیئر: