Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں حزب اللہ کا حامی گروہ گرفتار

منامہ ۔۔۔۔بحرینی حکام نے سعودی عرب اور بحرین کی تصویر بگاڑنے والے حزب اللہ کے4رکنی دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا۔ بحرین کے پبلک پراسیکیوٹر احمد الحمادی نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گروہ کو لبنانی حزب اللہ سے مالی اعانت مل رہی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیم کے عنوان سے تعاون حاصل کیا جارہا تھا اس گروہ کے لوگ بحرین ، سعودی عرب اور امارات میں انسانی حقوق کی بابت جعلی رپورٹیں تیار کرکے پھیلا رہے تھے۔ ان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔

شیئر: