نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان میں کوئی بھی شخص آلودہ فضا سے نہیں بچ سکتا ۔ بہت سے ہندوستانی ایسے ہیں جنہیں نہ تو باہر صاف اور تازہ ہوا مل رہی ہے اور نہ ہی وہ گھروں میں محفوظ ہیں۔فضائی آلود گی کی بڑی وجہ کوئلے کا استعمال ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے ہر سال 14لاکھ ہندوستانی قبل از وقت موت میں منہ میں چلے جاتے ہیں۔ سڑکوں پر ڈیزل سے چلنے والی کاریں اور پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلیں آلودگی میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔لاکھوں ہندوستانیوں کو بجلی کی سہولت نہیں جس کی وجہ سے وہ بایو گیس اور مٹی کے تیل کے چولہے استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور بایوگیس سے ہی اپنے گھروں کو روشن رکھتے ہیں۔ درحقیقت ایسے گھروں سے آلودہ ہوا باہر نکل کر ہند کی فضائی آلودگی میں 30فیصد اضافہ کردیتی ہے۔ ایک سروے کے مطابق دنیا کے 20انتہائی آلودہ شہروں میں 13کا تعلق ہندوستان سے ہے۔