تری وندرم ۔۔۔۔کیرلا کے وزیر اعلیٰ پیناری وجے نے شکایت کی ہے کہ دہلی یونیورسٹی میں ملیالم اور دیگر چند زبانیں پڑھنے والے طلباء کے ساتھ امتیاز برتا جارہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو ایک خط بھی تحریرکیا۔ واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی نے ملیالی، نیپالی، تمل ، اڑیا، کنڑا، مراٹھی اور دیگر کئی زبانوں کو مضامین کے طور پر اپنی فہرست میں شامل نہیں کیا۔یونیورسٹی میں ان مضامین کو پڑھانے کیلئے ڈپارٹمنٹ تک نہیں۔وزیر اعظم اور ایچ آرڈی کے وزیر پرکاش جاویڈکر کے نام خط میں کہا کہ دہلی یونیورسٹی کا یہ اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں کیرلا کے کئی طلبہ ان کورسز میں داخلے سے محروم ہیں۔ آئین کے 8ویں شیڈول میں درج تمام زبانوں کو یونیورسٹی کی تسلیم شدہ زبانوں میں شامل ہوناچاہئے۔