Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کردار کشی نہ کی جائے،غلط کام نہیں کیا،کامران اکمل

 
  لاہور: پاکستانی قومی ٹیم کے وکٹ کیپر/ بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ اگر ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل نے کوئی غلط کام کیا ہے تو انہیں چوراہے پر لٹکا دیا جائے لیکن ان کی کردار کشی سے گریز کریں ۔ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا نام ممکنہ طور پر ا سپاٹ فکسنگ کیس میں لئے جانے کے بعد بڑے بھائی کامران اکمل بھی میدان میں آگئے۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے یا ان کے بھائیوں نے کسی قسم کا کوئی غلط کام کیا ہے تو انہیں سر عام لٹکا دیا جائے لیکن محض مفروضوں کی بناءپر ان کا نام میڈیا میں نہ اچھالا جائے۔عمر اکمل اس وقت اپنے گھٹنے کا علاج کروانے کے لئے برطانیہ میں موجود ہےں اور علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آجائےں گا ۔ 

شیئر: