دوحہ۔۔۔۔ایران نے اعلان کیا ہے کہ قطر ی کوسٹ گارڈز نے تیل تنصیبات کے قریب عسلویہ بندرگاہ کے 3ایرانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ بوشہر صوبے میں عسلویہ بندرگاہ پر ماہی گیری کے ادارے کے سربراہ عبدالحسین بحرینی نے بتایا کہ ایرانی ماہی گیر قطر کے علاقائی سمندر میں تیل تنصیبات کے قریب ایک بوٹ پر موجود تھے اور مچھلی پکڑ رہے تھے،انہیں گرفتار کرلیا گیا۔