Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکڈ میزائلوں کیلئے حوثیوں کو قطر کا تحفہ

ابہاء ۔۔۔۔۔فوجی امور کے ماہر بریگیڈیئر حسن الشہری نے بتایا ہے کہ قطر نے 500اسکڈ میزائل کی اسمگلنگ اور ان کے اخراجات میں حوثی باغیوں کی مدد کی۔تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے پاس 500اسکڈ میزائل تھے۔ حوثی باغیوں نے صنعاء پر قبضے کے دوران یہ میزائل اپنے قبضے میں لے لئے تھے۔ الشہری نے بتایا کہ انہیں جدید خطو ط پر استوار کرنے کیلئے شمالی کوریا اور ایران بھیجا گیا تھا اخراجات قطر نے ادا کئے تھے۔

شیئر: