نئی دہلی.... این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند نئے صدر منتخب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکٹورل کالج کے کل ووٹوں میں سے65.65 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ اپوزیشن امید وار میرا کمار کو 34.35 فیصد ووٹ ملے۔ پرنب مکھر جی25جولائی کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے جس کے بعد نئے صدر حلف اٹھائیں گے ۔ رام ناتھ کووند نے ملک بھر میں اپنے تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت جذباتی لمحہ ہے۔ اپوزیشن امیدوار میرا کمار نے بھی اپنے تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نظریات کی جنگ ختم نہیں ہوئی یہ لڑائی جار ی رہے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے رام ناتھ کووند کو صدر بننے کی مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔