17/7/2017: بچہ زچہ اسپتالوں اور شادی ہالز میں اماراتی خواتین کی بھیڑ
دبئی: امارات میں پیر کو نمایاں تاریخ17/7/2017ہونے کی وجہ سے بچوں کی ولادت کے اخراجات اور شادی ہال کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ اماراتی حاملہ خواتین نے اپنے نومولود کی تاریخ پیدائش کو نمایاں اور خاص کرنے کے لئے ولادت کے لئے پیر کے دن کا انتخاب کیا جس میں نمایاں تاریخ 17/7/2017تھی۔ اسی طرح نئے جوڑوں نے شادی کی تاریخ کو نمایاں اور خاص کرنے کے لئے اسی دن کا انتخاب کیا۔ حاملہ خواتین اور نئے جوڑوں کی وجہ سے بچہ زچہ اسپتالوں میں ولادت کے اخراجات اور شادی ہالز کے مالکان نے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کیا۔ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچہ زچہ اسپتالوں کے علاوہ شادی ہالز میں عام دنوں کے مقابلے میں پیر کے دن غیر معمولی ازدحام تھا۔خواتین نے نمایاں تاریخ میں بچوں کی ولادت کے لئے ڈاکٹروں سے پیشگی وقت لے رکھا تھا۔