Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے ساتھ سرحدی معاملے کا پر امن حل چاہتے ہیں، ہند

نئی دہلی۔۔۔۔۔امور خارجہ کی وزارت نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ سکم سیکٹر میں فوجی کشیدگی سمیت تمام سرحدی معاملات کو پر امن طور پر حل کرنا چاہتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول 27اور 28جولائی کو بیجنگ کا دورہ کرینگے اور’’برکس‘‘کے اجلاس میں شرکت کرینگے تاہم ترجمان نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا 5ملکی اجلاس کے دوران اپنے چینی ہم منصب سے دوطرفہ امور پر بھی بات کرینگے۔ ترجمان نے یہ تفصیل بتانے سے انکار کردیا کہ سکم سیکٹر میں ڈوکلم میں سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے کس قسم کے سفارتی چینلز استعمال کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں تفصیلات نہیں بتاؤنگا کہ چین کے ساتھ کیسے، کس سے اور کب مذاکرات اگر ہوئے ہیں تو کیوں ہوئے ہیں ؟۔

شیئر: