نئی دہلی۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایاوتی نے اپنی پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ اور قانون ساز اسمبلیوں کے اراکین کا اجلاس 23جولائی کو دہلی میں طلب کرلیا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے استعفے کی نئی درخواست راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کو پیش کی تھی جس پر استعفیٰ منظور کرلیا گیا تھا۔ منگل کو انہوں نے 3صفحات پر اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا لیکن وہ فارمیٹ کے مطابق نہ تھااسلئے تسلیم نہیں کیا گیا ۔