Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر بگ کے آگے دوائیں بھی بیکار

نئی دہلی۔۔۔۔ایک عشرہ قبل تک ای کولی کے انفیکشن کا مطلب یہ سمجھا جاتا تھاکہ مریض کو ڈائریا ہے لیکن اب یہی مرض انسان کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سپربگس اب اس قدر طاقتور ہوگئے ہیں کہ وہ دواؤں سے بھی نہیں مرتے اور باقاعدہ دواؤں کی ’’مزاحمت ‘‘کرتے ہیں جس کے نتیجے میں انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں سب سے زیادہ اینٹی بایو ٹک دوائیں استعمال ہوتی ہیںاور پھر چین اور امریکہ کا نمبر آتا ہے۔ای کولی بھی ہلاکت خیز سپر بگ ہے جو خوراک ، پانی اور ماحولیات سے جسم میں چلا جاتا ہے۔ اگرچہ فوری طور پر زندگی کو خطرہ نہیں ہوتا لیکن یہ جسم میں پہنچ کر مختلف پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔اس سے بیماری سے صحتیابی میں تاخیر ہوتی ہے ، مریض کا اسپتال میں قیام طول پکڑجاتا ہے جبکہ علاج کا خرچ بھی بڑھ جاتا ہے۔اگردوائیں بے اثر رہیں تو چند دنوں میں لوگ ہلاک ہوسکتے ہیں۔

شیئر: