Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کی منظوری دیدی

اسلام آباد...پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کی منظوری دی ہے۔ اس کا مقصد انتخابات کے عمل کو آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف بنانا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی نے انتخابات سے متعلق پہلے سے موجود 8 قوانین کو انتخابی بل میں شامل کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو مزیدمضبوط بنایاگیا جو مکمل آزاد اور خودمختار ہو گا۔الیکشن کمیشن انتخابات سے6 ماہ پہلے خصوصی طور پر تمام قانونی ، انتظامی اقدامات کرے گا۔کمیشن ووٹوں کی گنتی کا عمل تیز کرنے ، انہیں مرتب کرنے اور انتخابی نتائج مرتب کرنے کا شفاف نظام قائم کرے گا۔تحریک انصاف،پیپلزپارٹی اور قائد لیگ نے تجاویز شامل نہ ہونے پر انتخابی اصلاحات کے مسودے پر دستخط نہیں کئے۔ اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ 

 

شیئر: