ٹیکساس۔۔۔۔ٹیکساس کے میڈیکل سینٹر کی ٹیم نے اپنی نئی تحقیق میں کہا ہے کہ اگر آپ کے وزن میں ذرا بھی اضافہ ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں پورے جسم کا کام کرنے کا نظام متاثر ہوتا ہے۔ دل کے پٹھے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور آگے چل کر دل بند ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے ۔ ٹیم نے 44سال کی عمر کے 1262افراد کی صحت کا جائزہ لیا جو 7سال تک جاری رہا۔یہ تمام لوگ ہر قسم کی بیماری سے پاک تھے۔ جائزہ لینے سے پہلے ان لوگوں کے دل اور جسم میں چربی کا ایم آر آئی اسکین بھی کیا گیا اور پھر 7سال بعد دوبارہ ایم آر آئی ہوا۔ محققین کا کہنا تھاکہ ان 7برسوںمیں جس شرکاء کے وزن میں صرف5فیصد اضافہ ہوااس کے نتیجے میں دل کی طرف جانے والی شریان موٹی ہوگئی جو اس بات کا عندیہ دیتا ہے کہ وہ شخص دل کے امراض کا شکار ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسے لوگوں کے دل کی خون پمپ کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوئی۔ان لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس جیسی بیماریوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن لوگوں نے اپنا وزن کم کیا ان کے دلوں کی شریانوں پر چکنائی کم ہوگئی۔