نئی دہلی۔۔۔ہندوستان میں ڈینگو کی بیماری سب سے زیادہ جنوبی ہند کو متاثر کررہی ہے۔ ایک قومی ادارے کے مطابق 2016ء میں ایک لاکھ 30ہزار مریض اسپتال لائے گئے جن میں سے 248چل بسے تھے۔ سب سے زیادہ ریاست کیرلا متاثر ہورہا ہے۔ تری وندرم اور پالا کٹ کے اضلاع بھی متاثر ہوئے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بدترین مرحلہ آگے آنے والا ہے۔صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔ مانسون کے دوران مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری کے خاتمے کی کوششیں دگنی کردی جائیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چکن گنیا کے مقابلے میں اس سال ڈینگوزیادہ بڑے پیمانے پر پھیلے گا۔جولائی تک 23ہزار مریض سامنے آئے جن میں 32چل بسے ۔ صرف کیرلا میں 11581مریضوں میں سے 20اموات ہوئیں۔ پچھلے ایک عشرے میں مچھر سے پھیلنے والی بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد نسبتاً زیارہ رہی۔