Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی پارکنگ پر 5500روپے جرمانہ

نئی دہلی۔۔۔۔شہر میں غیر قانونی طور پر کی جانے والی پارکنگ سے بہت زیادہ مسائل کھڑے ہوچکے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ٹریفک کانسٹبل اور شہری ادارے ایسی گاڑیوں کے چالان کرنے میں بھی کم دلچسپی رکھتے ہیں ایک شہری نے الزام لگایا کہ بلدیاتی ادارے پارکنگ کی جگہ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور عام آدمی تک پر بھاری جرمانے کررہے ہیں۔ گاڑیاں بھی اٹھاکر لے جاتے ہیں۔ایک شخص کا کہنا ہے کہ اس پر غیر قانونی پارکنگ کے الزام میں 5ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاوہ گاڑیاںاٹھانے کا خرچ الگ سے دینا پڑا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دہلی میں پارکنگ کی شاید ہی کوئی جگہ ہو۔گاڑیاں رکھنے والوں کو ہر قسم کا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے ۔ اگر کارپوریشن اس طرح کے بھاری جرمانے کرتی ہے تو اسے سب سے پہلے پارکنگ کا انتظام کرنا ہوگا۔

شیئر: