نئی دہلی۔۔۔۔مشرقی دہلی میں ایک ملزم نے شادی کی درخواست مسترد ہونے پر 28سالہ خاتون کے بچے اسکول کے باہر سے اغواکرلئے۔ ملزم چاہتا تھا کہ اس طرح یہ خاتون اپنے شوہر کو چھوڑ کر اس سے شادی کرلے۔ بالی ووڈ فلموں جیسا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب 28سالہ گھریلو خاتون کو ان کے فون پر مس کال آئی۔انہوں نے یہ معلوم کرنے کیلئے کال کس نے کی جوابی کال کی ، دوسری طرف 22سالہ ذاکر نے کال ریسیو کی اور یوں دونوں میں دوستی ہوگئی۔کچھ عرصے بعد ذاکر نے خاتون پر زور دینا شروع کیا کہ وہ شوہر کو چھوڑ کر اس سے شادی کرے جس سے خاتون گھبرا گئی اور اس سے فاصلہ رکھنا شروع کردیا۔ نوجوان ناراض ہوگیا ،خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی دھمکی دی جس پر اس نے انتقاماً خاتون کے 8اور 10سال کے بچوں کو اغوا کرلیا۔ پولیس نے جدوجہد کے بعد ملزم کوگرفتارکرلیا۔