نئی دہلی۔۔۔سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ آخر این آر آئیز کوووٹنگ کا حق دینے کیلئے بل پیش کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا۔ واضح رہے کہ 20جولائی کو وزراء کی ایک ٹیم نے فیصلہ کیا تھا کہ اس سلسلے میں عوامی ایکٹ مجریہ 1951ء میں تبدیلی کرناہوگی اور اس کیلئے پارلیمنٹ میں بل لانا ہوگا۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے سوال کیا کہ آخر حکومت اتنا پیچیدہ راستہ کیوں اختیار کررہی ہے جبکہ یہ مقصد قواعد میں ترمیم کرکے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔پچھلی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت سے کہا تھا کہ آیا وہ این آر آئیز کو ووٹ کا حق دینے کیلئے ایکٹ یا قواعد میں ترمیم کریگی؟۔