لندن: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل (آج) اتوار کو میزبان انگلینڈ اور ہندکے مابین لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ انگلینڈ کو گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیگ میچ میں انگلینڈ اور سیمی فائنل میں 6 مرتبہ کی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم نے دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، اس سے قبل 2005 میں اس مقام پر پہنچی تھی۔