Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف فلم ’کالاکانڈی‘کوکیریئر کی بہترین فلم مانتے ہیں

ممبئی-----مشہوراداکار سیف علی خان آنے والی فلم کالاکانڈکو اپنے کریئر کی اہم فلموں میں سے ایک مانتے ہیں۔سیف نے فلم ‘کالاکانڈی’ کو زندگی کی اچھی فلموں میں سے ایک بتایا ہے ۔ فلم ممبئی کے پس منظر پر مبنی ہے جس کی ہدایت اکشت ورما نے کی ہے ۔ سیف نے کہا، فلم ‘کالاکانڈمیری زندگی کی منتخب فلموں میں سے ہے جو اچھی طرح سے بنی ہے ۔اکشت نے بہت اچھی فلم بنائی ہے ۔ اس فلم میں ممبئی کو بہت خوبصورت طریقے سے دکھایا گیا ہے ۔ اس فلم میں ممبئی کے پراسرار منظراور مجرمانہ گوشے پر فلم کی شوٹنگ کی گئی ہے اور اس کے لئے پارٹی کرنی چاہئے ۔”اکشت ورما نے کہا، ”فلم ‘کالاکانڈی’ کے لئے میں نے اور میری ٹیم نے بہت محنت کی ہے ۔ ہم نے اس پر گزشتہ چند برسوں میں بہت کام کیا ہے ۔ ہماری فلم کے ٹیزر کو جس طرح کے ردعمل ملے ہیں، اس سے ہم بہت پرجوش ہیں اوریہ فلم لوگوں کو دکھانے کے لئے ہم بہت زیادہ بے تاب ہیں۔”یہ فلم8 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں