کراچی ...پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے منگنی کر لی۔ارمینہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کیوبا کے جزیرے پر اپنے دوست کے ساتھ موجود ہیں۔ تصویر پر اداکارہ نے لکھااور وہ اپنے گھنٹوں پر بیٹھ گیا میں نے ہاں کہہ دیا۔ارمینہ خان نے اپنی ایک سیلفی بھی شیئر کی جس پر لکھا کہ انٹرنیٹ پر موجود ہرخبر پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ارمینہ نے کہا کہ کوئی چیز یا کوئی بھی شخص مجھے نیچے نہیں کرسکتا۔ اپنے منگیتر کا نام اور تمام تفصیلات خود بتاوں گی۔ اتنے پیار کے لئے آپ سب کا شکریہ۔