Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتصالات کمپنیوں کی خامیوں کی فہرست جاری

ریاض- - - - -- کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صارفین کی شکایات کی روشنی میں اتصالات کمپنیوں کی خامیوں کی فہرست جاری کی ہے۔بورڈ کے مطابق موبائل سروس کے شعبے میں سب سے زیادہ شکایتیں موبائلی کمپنی کے صارفین کر رہے ہیں۔ وای فای انٹر نیٹ سروس کے شعبے میں سب سے زیادہ شکایتیں زین کمپنی کی سروس کو حاصل ہیں۔ لینڈ لائن سروس کے شعبے میں سب سے زیادہ شکایتیں ایس ٹی سی کے صارفین کر رہے ہیں جبکہ لینڈ لائن انٹرنیٹ سروس کے شعبے میں سب سے زیادہ شکایتیں گو کمپنی سے کی جارہی ہیں۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ فہرست جاری کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ صارفین کو معلوم ہوجائے کہ ان کی شکایتوں کے ازالے کے لئے سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے جبکہ سروس فراہم کرنے والے کمپنیوںکو بہتر خدمات پیش کرنے پر بھی ابھارا جارہا ہے۔

شیئر: