جدہ ۔۔۔۔شہزادہ نایف بن عبدالعزیزؒکئی برس قبل نے وزارت داخلہ کے انتظامی ڈھانچے میں ترمیم کی تجویز پیش کی تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ ریاستی سلامتی سے متعلق امن امور کامستقل ادارہ قائم کیا جائے۔ شاہ سلمان نے 3اہم اسباب کے پیش نظر مذکورہ ادارہ قائم کیاہے۔پہلا سبب یہ ہے کہ دہشتگردی کا فتنہ ابھرنے کے بعد وزارت داخلہ نے اپنے سارے وسائل اسے قابو کرنے کیلئے وقف کردیئے تھے۔ نتیجہ ٹریفک ، محکمہ پاسپورٹ اور پولیس جیسے اہم اداروں کی خدمات کا معیار متاثر ہونے کی صورت میں برآمد ہوا۔انسداددہشتگردی مہم کے باعث وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی تھیں۔ دوسرا اہم سبب یہ ہے کہ ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ادارہ قائم کرنے سے وزارت داخلہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بہتر خدمات فراہم کرسکے گی۔ تیسرا اہم محرک یہ ہے کہ ریاستی سلامتی کے اعلیٰ ادارے کا تصور دنیا کے اہم ممالک میں پہلے سے موجود ہے۔ اس طرح اس کی اہمیت مسلم ہے۔
٭ اعلیٰ ریاستی ادارے کے 4اہم اہداف ہونگے:
٭پہلاہدف : دہشتگردی کے انسداد پر توجہ مرکوز ہوگی۔ پولیس اور خفیہ ادارے بہتر شکل میں کام کرینگے۔دہشتگردی کی فنڈنگ پر نظر رکھی جائیگی۔
٭دوسرا ہدف: ریاستی اخراجات میں کفایت شعاری پیدا ہوگی۔ آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ مملکت کی شرح نمو بڑھے گی۔
٭تیسرا ہدف: کارکردگی کا معیار بلند کرنے اور اخراجات گھٹانے سے ریاستی بجٹ کو دسیوں ارب ریال کی بچت ہوگی۔
٭چوتھا ہدف: اضافی آمدنی سماجی خدمات اور بنیادی ڈھانچے پر خرچ کی جاسکے گی۔