Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اطلاعاتی کمیشنرکو معلومات فراہم نہ کرنیوالے افسران پر بھاری جرمانے

لکھنؤ(ظفر محمد) ریاست کےاطلاعاتی کمشنر حافظ عثمان کے ذریعہ حق اطلاعات ایکٹ 2005 کی دفعہ(1) کے تحت جن افسران نے اطلاعاتی کمیشن کومعلومات دستیاب نہیں کرائیں اور جن افسران نے کمیشن کے احکام کی خلاف ورزی کی ہے اور نہ تو انہوں نے اطلاعات سے متعلق کوئی دستاویز کمیشن کے سامنے پیش کیا ہے ،اُن افسران کو اطلاع نہ مہیا کرانے کا قصوروار مانتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ حافظ عثمان نے بتایا کہ عوامی اطلاعاتی افسرضلع مجسٹریٹ سہارنپور پر 10ہزار مغربی یوپی بجلی کارپوریشن سہارنپور پر 25ہزار،ترقیاتی اتھارٹی سہارنپور پر 25ہزار ،ایگزیکٹیو انجینیئر، مغربی یوپی بجلی سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ سہارنپورپر 25ہزار، اے ڈی ایم ایف فنانس اینڈ ریونیوسہارنپورپر 25ہزار، ترقیاتی بلاک افسر اسمولی،سنبھل پر 25ہزار، ایس ڈی ایم صدر مرادآباد پر 10ہزار،تحصیل دار چندوسی سنبھل پر 20ہزار، سٹی مجسٹریٹ رام پور پر 10ہزار،ضلع بیسک تعلیم افسر سنبھل پر 10ہزار ،بلاک تعلیم افسر ترقیاتی بلاک سنبھل پر 10ہزار، ڈپٹی رجسٹرار (دو ئم)مرادآباد پر 10ہزار ،ضلع سپلائی افسر مرادآباد پر 10ہزار، ضلع سماجی بہبود افسر بجنور پر 10ہزار ، ضلع سماجی بہبود افسر سہارنپور پر 15ہزار ،ایگزیکٹیو انجینیئر بجلی سپلائی بلاک (دوئم) شاملی پر 10ہزار اور ایگزیکٹیو انجینیئر مغربی یوپی بجلی سپلائی کارپوریشن سہارنپور پر 10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

شیئر: