Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندور : ٹماٹروں کی حفاظت کیلئے مسلح گارڈز

اندور۔۔۔۔۔ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے کے بعد مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ٹماٹروں کی حفاظت کیلئے ہول سیل ویجیٹبل مارکیٹ میں مسلح گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں۔ اس مارکیٹ میں چوری کی وارداتیں تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں اوردکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انہوں نے ٹماٹر اوردیگر سبزیوں کو چوری سے بچانے کیلئے سیکیورٹی گارڈز متعین کئے ہیں۔ ٹماٹر چوری کی وارداتیں صرف اندور تک ہی محدود نہیں بلکہ اس قسم کے واقعات ملک کی دیگر مارکیٹوں میں بھی پیش آیا۔اس ہفتے کے وائل میں ممبئی کی سبزی مارکیٹ سے 300کلو ٹماٹر چوری ہوچکے ہیں جن کی مالیت 70ہزار روپے ہے۔ ٹماٹر کی فصل تباہ ہونے سے چند ہفتوں میں ٹماٹروں کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اور ملک کے کئی شہروں میں ٹماٹر 100سے 120فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔ اگست اور ستمبر کے وسط میں قیمتیں معمول پر آجائیں گی۔

شیئر: