ملتان...سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے ۔سپریم کورٹ کا جتنی جلد فیصلہ آ جائے گا اتناجلد حالات نارمل ہو جائیں گے ۔کوئی سازش ہورہی ہے تو نشاندہی کی جائے۔ مجھے اداروں میں تصادم نظر نہیں آرہاہے ۔سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر ناچاہیے ۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے ۔اپنے منشور کے مطابق الیکشن لڑے گی ۔2018 ءکے الیکشن میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں ۔بلاول بھٹو خودمیدان میں ہیںجب جلسے کا وقت آئے گا تو کر لیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کی طرف توجہ دینی چاہئے ۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں ورنہ ملک میں پھر دھاندلی کا شورمچے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن روکنے کا ایک طریقے کار طے کرنا چاہئے ابھی مزید کئی پانامہ کیسز سامنے آئیں گے ۔ کیا سب کیلئے جے آئی ٹی بننی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے استعفیٰ بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔