Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرکوں کی دوڑلگانے والے ڈرائیوروں کو بیدخل کرنے کا حکم

ڈرائیوروں کو قید اورجرمانے کی سزا بھی ہوگی، سوشل میڈیا پر ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا
 
عسیر: گورنر عسیر شہزادہ فیصل بن خالد نے بحرابو سکینہ روڈ پر دوڑ لگانیوالے ٹرک ڈرائیوروں کی مملکت سے بے دخلی کا حکم جاری کر دیا۔ ٹرکوں کے درمیان ریس سے بے قصور راہگیروں کی جانو ں کو خطرات لاحق ہو گئے تھے۔ ڈرائیورں نے ریس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔ محایل عسیر کے کمشنر محمد المتحمی نے ویڈیو کلپ گورنر کو پیش کر دی تھی۔ عسیر گورنریٹ کے ترجمان سعد آل ثابت نے واضح کیا کہ گورنر شہزادہ فیصل نے ٹرک ڈرائیوروں کو قید اور جرمانے کی سزاؤں کے بعد مملکت سے بے دخلی کا فرمان جاری کر دیا۔ ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: