Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی منڈیوں میں چاول کی قیمت میں کمی

    ہنوئی ..... ایشیائی منڈیوں میں چاول کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہندستانی5 فیصد ٹوٹے چاول کی قیمت میں 3 ڈالر فی ٹن کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 365 اور 375 ڈالر فری آن بورڈ کی بنیاد پر طے پائے۔ بروکروں کے مطابق طلب میں کمی اور سپلائی میں اضافے کی وجہ سے چاول کی قیمت میں کمی آرہی ہے۔ تھائی لینڈ میں پانچ فیصد ٹوٹے چاول کی قیمت 365 اور 370 ڈالر فی ٹن کے درمیان رہی۔ تھائی بروکروں کا کہنا ہے کہ خریداری میں کمی آرہی ہے اور مستقبل میں یہ صورتحال مزید گھمبیر ہو جائے گی۔ ویت نام میں پانچ فیصد ٹوٹے چاولوں کی قیمت 335 اور 340 ڈالر کے درمیان رہی جبکہ 25 فیصد ٹوٹے چاولوں کی قیمت میں تقریباً10 ڈالر فی ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: