Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیمسٹری اولمپیارڈ میں سعودی طلبہ کے مزید 2 میڈل

۔مجموعی طور پر اولمپیارڈ میں سعودی طلبہ نے 23 میڈل حاصل کیے (فوٹو عکاظ)
 کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن (موھبہ) اور سعودی وزارت تعلیم کے تعاون سے چین میں 20 سے 27 اپریل تک جاری رہنے والے انٹرنیشنل مینڈلیف کیمسٹری اولمپیارڈ میں سعودی طلبہ نے مزید 2 میڈل اپنے نام کرلیے۔
عکاظ اخبار کے مطابق چین میں ہونے والے کیمسٹری اولمپیارڈ میں 27 ممالک کے 151 طلبہ نے شرکت کی۔
دو سعودی طلبہ حسن الخلیفہ اورعلی آل موسی نے کانسی کے تمغے حاصل  کیے۔ مجموعی طور پر انٹرنیشنل مینڈلیف کیمسٹری اولمپیارڈ میں سعودی طلبہ نے 23 میڈل حاصل کیے ان میں 3 چاندی اور 20 کانسی کے ہیں۔
مختلف تعلیمی شعبوں کے 6 طلبہ پر مشتمل ٹیم نے اولمپیارڈ کے موجودہ ایڈیشن میں سعودی عرب کی نمائندگی کرتے ہوئے مشرقی ریجن کے طالب علم حسن عبدالجلیل الخلیفہ اورعلی صلاح ال موسی نے  1978 گھنٹے کی ٹریننگ حاصل کرکے کانسی کے میڈل اپنے نام کیے۔
موھبہ کا کہنا ہے کہ کیمسٹری ٹیم کے ارکان کو دو سال کے دوران مختلف فورمز  میں شرکت کے بعد نامزد کیا گیا تھا جبکہ  کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے موھبہ نے ان کی تربیت کی۔
 کیمسٹری اولمپیارڈ کی دنیا میں اسے سب سے مشکل مقابلہ سمجھا جاتا ہے جس میں اعلی سطح پر مقابلہ ہوتا ہے اور یہ 55 سال سے منعقد ہورہا ہے۔ مقابلے کا نام روسی سائنسدان دیمتری مینڈلیف کے  نام پر رکھا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: