Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ہزار درہم میں بچی فروخت

ابوظبی۔۔۔ایک ایشیائی خاتون نے اپنی بچی10ہزار درہم میں فروخت کردی، اس کا مقصد اپنی ذمہ داریوں سے چھٹکارا حاصل کرنا تھا ۔یہ بچی ناجائز اولاد تھی۔ امارات کی فوجداری عدالت نے مقدمہ پیش ہونے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرایا۔ماں نے اقبال جرم کرلیا۔ دیگر ملزمان سے اپنے تعلق کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ بچی کو 10ہزار درہم میں بیچا گیا ۔ دیگر ملزمان نے الزامات مسترد کردیئے۔ مقدمے کا فیصلہ 7نومبر کو ہوگا۔

شیئر: