Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40فٹ طویل مردہ وہیل ساحل پر پہنچ گئی

نورفوک کے ساحل پر تیر کر آنے والی وہیل
نورفوک ...... نورفوک کے ساحل پر 40فٹ طویل مردہ وہیل بہہ کر آ نکلی۔ اب اسے وہاں سے ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اگرچہ حکام نے ساحل بند نہیں کیا لیکن لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وہیل کی باقیات کے قریب نہ جائیں۔ اب کہا جارہا ہے کہ اسکی موت کی وجوہ تلاش کرنے کیلئے پوسٹ مارٹم کیا جائیگا۔ ایک خاتون فوٹو گرافر نے جو ساحل پر چہل قدمی کررہی تھی سب سے پہلے اس ممالیہ کو دیکھا۔ اسکا کہناتھا کہ یہ بالکل تازہ لگ رہی تھی اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کچھ دیر قبل ساحل پر پہنچی ہے۔ اس سال کے شروع سے اب تک ایسی کئی وہیل ساحل پر آچکی ہیں۔ صرف جنوری میں 6وہیلز آئی تھیں جبکہ فرانس، جرمنی اور ہالینڈ کے ساحلوں پر 24وہیل آئیں۔

شیئر: